پیپلز پارٹی کا کرپشن پر بات کرنا قیامت کی نشانی ہے، بابر یوسفزئی

خواجہ سعد رفیق کا بیان اپنے آقا نواز شریف کو خوش کرنے کیلئے ہے،ترجمان تحریک انصاف بلوچستان

جمعہ 29 دسمبر 2017 20:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی کا کرپشن پر بات کرنا قیامت کی نشانی ہے بلاول چاہیے جو بھی پروپیگنڈہ کرلے عمران خان کو پاکستان کی عوام کی طرف سے دی گئی محبت اور عزت تک نہیں پہنچ سکتے خواجہ سعد رفیق کا بیان اپنے آقا نواز شریف کو خوش کرنے کے لئے ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں نواز شریف اور ان کے حوالے بند گلی میں پھنس چکے ہیں اداروں پر بلاوجہ تنقید کرکے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں پاکستانی عوام ان کرپٹ حکمرانوں کی حقیقت جان چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ ملک و قوم بہتری کے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان پاکستانی قوم کی امید اور روشن مستقبل کی نوید ہیں پاکستانی قوم کا عمران خان پر اعتماد ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو لاڈلا کہنے والوں کو پتہ ہونا کہ عمران خان پاکستانی قوم کے مخلص اور لاڈلے لیڈر ہیں عمران خان پاکستان کی اعلی عدلیہ سے صادق اور امین ثابت ہوئے ہیں جبکہ نواز شریف کو اعلی عدلیہ نے چور ثابت کیا ہے نواز شریف جتنا بھی شور مچالے عوام کو ان کی حقیقت کا علم ہوگیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا یہ حال ہے کہ ایک صوبائی حکومت کے بعد ان کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کی عوام نے ان کا یہ حال کیا کہ اگلے الیکشن میں وہ ایک کونسلر بھی نہیں جیت سکے آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے انشاء اللہ بلوچستان کو خیبر پختونخواہ کی طرح خوشحال، ترقی یافتہ اور پر امن بنائیں گے۔