سرگودھا شہر اور گردونواح میں دھند کا راج حد نگاہ کم ہوگئی‘ کئی علاقوں میں حادثات متعدد زخمی

جمعرات 4 جنوری 2018 14:55

سرگودھا شہر اور گردونواح میں دھند کا راج حد نگاہ کم ہوگئی‘ کئی علاقوں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) سرگودھا شہر اور گردونواح میں دھند کا راج حد نگاہ کم ہوگئی‘ کئی علاقوں میں حادثات متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الصبح سرگودھا شہر اور اس کے گردونواح میں شدید دھند پڑنا شروع ہوگی دھند کے ساتھ ہی سرد ہوا بھی جاری جس سے لوگوں کو انتہائی سردی میں سفر کے دوران دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دھند کے ساتھ کئی علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں جس سے انسانی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافہ بھی بڑھ گیا اس صورتحال میں سوئی گیس کی بندش سے شہری سخت پریشان ھیں کئی علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں ٹکرانے کی اطلاعات ملی ہیں جن میں شہری معمولی زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :