مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 5 جنوری 2018 19:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ کے مقام پر 11، دیر 08، سیدو شریف 04، کالام02، بالاکوٹ، کاکول، پٹن میں 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 04، پنجاب میں مری کے مقام پر 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ مالم جبہ 05، کالام، مری، ہنزہ اور بگروٹ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی08، قلات، گوپس،کوئٹہ منفی07، پارہ چنار اور استور میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :