ایل آر ایچ، 6 مریضوں کے قرنیہ کی مفت پیوند کاری

منگل 9 جنوری 2018 12:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں6 مریضوں کے قرنیہ کے کامیاب آپریشن کئے گئے ، مریضوں سے کوئی معاوضہ نہیں لیا گیا،ہسپتال سے جاری بیان کے مطابق اپنا اور لائنز آئی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے عطیہ کئے گئے 6 قرنیے مریضوں کو لگائے گئے جس سے مریضوں کی بینائی بحال ہوجائیگی ، شعبہ آپتھامالوجی کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر محفوظ کے مطابق تمام آپریشنز کامیاب ہوئے، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی غریب مریضوں کے قرنیہ کی مفت پیوند کاری کی جائے گی۔