
پاکستان آپریشن ضرب عضب کے بعد اب پاکستا ن کا ہے،وزیردفاع خرم دستگیر
پاکستان افغان جنگ میں قربانی کابکرا نہیں بنے گا،دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،ٹرمپ دھمکیوں کی بجائےمذاکرات کی میزپرآئے،بھارتی آرمی چیف کےبیان سےان کی ذہنیت واضح ہوتی ہے،روس سےتعلقات بہترہورہے ہیں ۔قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
ثنااللہ ناگرہ
پیر 15 جنوری 2018
19:00

(جاری ہے)
امریکہ پاک افغان سرحد پرباڑ لگانے میں معاونت فراہم کرے۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے یہ جنگ اب پاکستان کی جنگ ہے اس کوآخر تک لڑیں گے۔خرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کیں۔پاکستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب بڑاآپریشن کیاگیا۔دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔دہشتگردی کیخلاف پاکستان کومعاشی طورپربھی بڑ ے دھچکے بھی لگے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دہشتگردوں سے جنوبی وزیرستان اور فاٹا کلیئرکروایا۔کراچی میں امن قائم کیا۔انہوں نے کہاکہ دھمکیوں سے پاک امریکا تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے۔امریکی صدرٹرمپ کوچاہیے کہ دھمکی آمیزمیسجز کی بجائے مذاکرات کی میز پرآئے۔پاکستان کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ روس سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں دفاعی معاہدہ بھی کیاہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ملک ہے۔حکومت کی پاکستان کی خودمختاری اورقومی سلامتی پرگہری نظرہے۔پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔پاکستان اپنی کم سے کم جوہری و دفاعی صلاحیت کوبرقرار رکھے گا۔ وزیردفاع نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے بیان سے ان کی ذہنیت واضح ہوتی ہے۔بھارت کارویہ ناقابل برداشت ہے۔امریکا کہتاہے کہ بھارت پاکستان کیلئے خطرہ نہیں۔کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی جارحیت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔بھارت کی موجودہ حکومت نے مزید حالات خراب کیے۔آج بھی ایل اوسی پر4فوجی اہلکار شہید ہوئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج وحشیانہ تشدد میں ملوث ہے۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.