کراچی ،ْانتظار قتل کیس، گاڑی میں موجود لڑکی شامل تفتیش
فائرنگ سے قبل ہم نے قریب سے ہی 2 برگر خریدے ،جس کے بعد انتظار کا ایک دوست نظر آیا،عینی شاہد لڑکی
بدھ 17 جنوری 2018 17:01
(جاری ہے)
تفتیشی حکام کے مطابق انتظار احمد قتل کیس میں گاڑی میں موجود لڑکی کو شامل تفتیش کرلیا گیا، اور پولیس کا لڑکی سے باضابطہ طور پر رابطہ ہوگیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق انتظار حسین پر فائرنگ دو اہلکاروں نے دو اطراف سے کی، دونوں نائن ایم ایم پستول سرکاری تھے، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔گاڑی پر پانچ گولیوں کے نشانات ہیں۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے چار گولیاں ڈرائیونگ سائیڈ یعنی انتظار کی طرف پیچھے کی جانب سے لگیں، ایک گولی ڈرائیونگ سیٹ کے برابر میں لگی جہاں اسکی دوست بیٹھی تھی،تاہم اسے گولی نہیں لگی۔ موقع سے نائن ایم ایم پستول کے ہی 16سے 17خول ملے۔تفتیشی حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ چلائی گئی گولیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ ممکن ہے اندھیرے، نالے اور لوگوں کے رش کے باعث باقی خول نہ مل سکے ہوں ۔امکان ہے کہ گولی لگنے کے بعد انتظار سے گاڑی بے قابو ہوگئی ہو۔ گاڑی پہلے فٹ پاتھ سے ٹکراتے ہوئے درخت پر لگی اور خالی پلاٹ تک جا پہنچی ۔ خالی پلاٹ پر بنے گٹر سے گاڑی کا ٹائر ملا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.