انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام کی تحقیقات کریں،سیدعلی گیلانی
بھارتی حکمران مسئلہ کشمیر کے حل میں کبھی سنجیدہ نہیں رہے ہیں،کشمیری عوام کی قربانیاں کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا،آسیہ اندرابی
پیر 22 جنوری 2018 19:11
(جاری ہے)
ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے ۔ بھارتی فوجیوںنے 25جنوری1990کو ہندواڑہ اور27جنوری 1994کو کپوارہ میں احتجاجی مظاہروں پر فائرنگ کر کے درجنوں کشمیریوں کو شہید کردیاتھا ۔
یہ سانحات جگ موہن ملہوترا کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رونما ہوئے ۔میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم فورم، سینئر حریت رہنماء مولانا عباس انصاری اور مسلم کانفرنس کے صدر محمد سلطان ماگرے نے اپنے الگ الگ بیانات میں جمعہ کو منائے جانیوالے بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔جموںوکشمیر پیپلز لیگ نے بھی ایک بیان میں پارٹی چیئرمین مختار احمدوازہ اور دیگر آزادی پسند رہنمائوںکی باربار گرفتاریوںکی مذمت کی ہے ۔دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں کہاہے کہ بھارتی حکمران مسئلہ کشمیر کے حل میں کبھی بھی سنجیدہ نہیں رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کی قربانیاں کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا۔ دوران حراست لاپتہ سراج الدین فاروقی کے اہلخانہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پرزوردیا کہ وہ سراج کے بارے میں معلومات کی فراہمی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ قابض انتظامیہ نے لاپتہ شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو بھی گرفتار کررکھاہے۔ سراج کو بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروںنے 1992میں آج ہی کے دن سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی کے دوران حراست میں لیاتھا ۔ میر شاہد سلیم اور محمداشری ف سرتاج کی صدارت میں دو الگ الگ وفود بے حرمتی کے بعد قتل کا نشانہ بننے والی 8سالہ بچی آصفہ کے اہلخانہ سے ملاقات کیلئے ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیرہ نگر گئے ۔ رہنمائوںنے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مجرموںکی گرفتاری میں ناکامی پر پولیس پر کڑی تنقید کی۔بھارتی فوجیوںنے ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں ایک مدرسے میں زبردستی گھس کر طلباء اور عملے کوہراساں کیا اور توڑپھوڑ کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.