جاپان،برفباری خطرناک حد تک شدت اختیار کر گئی ،

نظام زندگی مفلوج ،16افراد زخمی

منگل 23 جنوری 2018 13:40

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 4سال کے بعد ریکارڈ برف باری، ٹرین سروس متاثر، پروازیں منسوخ، 16افراد زخمی ہوگئے، دفاتر سے ملازمین کو جلدی چھٹی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آج بھی 30سینٹی میٹر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ روز سے شروع ہونے والی برف باری کے سبب ٹوکیو میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے، دفاتر سے ملازمین کو جلد چھٹی دے دی گئی جبکہ شدید برف باری کے سبب ٹرین سروس معطل ہوگئی بلکہ سڑکوں پر بھی شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔دوسری جانب مختلف واقعات میں 16افراد بھی زخمی ہوگئے،13سینٹی میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :