پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ملک بھر کی تمام ڈسکوز کے لائن اور ٹیکنیکل نقصانات کی تمام تفصیلات طلب کرلیں
بجلی کے یونٹوں کے تناسب سے سب سے زیادہ لائن لاسز لیسکو میں ہیں مگر بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں اوسط لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے ہو رہی ہے، چیئرمین سیّد خورشید احمد شاہ لوڈ شیڈنگ نقصانات اور ریکوری کے تناسب کے مطابق فارمولہ کے تحت کی جا رہی ہے، بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ 12 سے 16 گھنٹے کی ہے، چیئرمین نیپرا
منگل 23 جنوری 2018 17:31
(جاری ہے)
پی اے سی کے چیئرمین سیّد خورشید احمد شاہ نے کہا کہ بجلی کے یونٹوں کے تناسب سے سب سے زیادہ لائن لاسز لیسکو میں بنتے ہیں۔ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں اوسط لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے ہو رہی ہے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نقصانات اور ریکوری کے تناسب کے مطابق فارمولہ کے تحت کی جا رہی ہے، بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ 12 سے 16 گھنٹے کی ہے۔ سیّد نوید قمر نے کہا کہ یہ اس صورتحال میں یہ نہیں کہنا چاہتے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔ سیّد خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پی اے سی کے ایک خصوصی اجلاس میں ڈسکوز کے یونٹ وائز نقصانات بتائے جائیں، اگر بلوچستان میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک نہیں ہے تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔ پی اے سی کے ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ جن علاقوں میں جتنی چوری ہے وہاں اتنی ہی لوڈ شیڈنگ کی جائے۔ پی اے سی نے ملک بھر کی تمام ڈسکوز کے لائن اور ٹیکنیکل نقصانات کی تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتہ پی اے سی کے اجلاس میں اس معاملہ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ پی اے سی کے استفسار پر بتایا گیا کہ اس وقت پن بجلی 800 سے 900 میگاواٹ بن رہی ہے، تربیلا اور غازی بروتھا سے بجلی کی پیداوار پانی کی کمی کی وجہ سے حاصل نہیں ہو رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.