قبائلی خواتین کو سلائی کڑھائی اور دیگر ضروری ہنر سکھانے کیلئے 44 مراکز قائم

جمعہ 2 فروری 2018 13:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) وفاقی حکومت نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات میں خواتین کو سلائی کڑھائی اور دیگر ضروری ہنر سکھانے کیلئے مجموعی طور پر 44 مراکز قائم کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں خواتین کو سلائی کڑھائی، ایمبرائیڈری اور دیگر ضروری ہنر سکھانا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق قبائلی خواتین کو بااختیاربنانے اورانہیں بہ آسانی روزگار فراہم کرنے کے ضمن میں مختلف قبائلی ایجنسیوں میں 44تربیتی مراکز قائم گئے ہیں جہاں خواتین کو سلائی کڑھائی، ایمبرائیڈری اور دیگر ضروری ہنر سکھائے جارہے ہیں۔ ان مراکز پرمجموعی طور پر381ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔