ٹم سائوتھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر پہلے کیوی بائولر بن گئے

ہفتہ 3 فروری 2018 17:49

ٹم سائوتھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ ..
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) ٹم سائوتھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر پہلے کیوی بائولر بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ایک وکٹ لیکر ہم وطن کھلاڑی نیتھن میک کولم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، نیتھن میک کولم نے 58 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ اب سائوتھی بھی اتنی ہی وکٹیں لیکر ان کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سائوتھی نے جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر کو زیادہ وکٹوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، عمران نے 57 وکٹیں لے رکھی تھیں، ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں شاہد آفریدی 97 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :