بابر اعظم کو سڈنی سکسرز میں آئی پی ایل کے اَن کیپڈ کھلاڑی سے بھی کم تنخواہ ملے گی

سابق کپتان مسلسل ناقص فارم اور کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم سے باہر ہیں، جس باعث ان کی تنخواہ میں کمی ہوئی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 17 جون 2025 15:29

بابر اعظم کو سڈنی سکسرز میں آئی پی ایل کے اَن کیپڈ کھلاڑی سے بھی کم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جون 2025ء ) سابق کپتان بابر اعظم نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز کو جوائن کیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے 4 لاکھ 20 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 11 کروڑ 88 لاکھ سے زائد) میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ 
سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بی بی ایل 2025ء کے پری ڈرافٹ میں سائن کیا ہے، بابر رواں برس بگ بیش میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

(جاری ہے)

 
سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کا شمار دنیائے کرکٹ بڑے ناموں میں شمار ہوتا ہے لیکن بگ بیش لیگ میں ان کی تنخواہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اًن کیپڈ کھلاڑی سے بھی کم ہے۔ 
دوسری جانب بابر اعظم مسلسل ناقص فارم اور کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم سے باہر ہیں، جس باعث ان کی تنخواہ میں کمی ہوئی ہے۔ 
ادھر سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو سائن کرکے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی مقبولیت میں بھی تیزی سے اضافہ کیا ہے۔