اہلیہ کی نشانہ بازی کی مشق، ویڈیو وائرل ،شاہد آفریدی کا دلچسپ تبصرہ

منگل 17 جون 2025 18:51

اہلیہ کی نشانہ بازی کی مشق، ویڈیو وائرل ،شاہد آفریدی کا دلچسپ تبصرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ کی شوٹنگ رینج کی مشق کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مختلف پلیٹ فارمز پر سابق کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ تیزی سے اپنی جانب مبذول کروا رہی ہے۔

(جاری ہے)

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق کپتان کی اہلیہ ہاتھ میں بندوق پکڑے شوٹنگ رینج میں بندوق سے نشانہ لگانے کی پریکٹس کرتے نظر آ رہی ہیں جبکہ شاہد آفریدی انہیں ہدایت کے ساتھ ساتھ کامیاب نشانے پر دلچسپ انداز میں داد بھی دیتے دکھائی دیے۔

وائرل ویڈیو میں انہوں نے کیپشن میں لکھاکہ شادی ایک سفر اور زندگی بھر کا ایڈونچر ہے تاہم جس چیز نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے وہ سابق کپتان کا اہلیہ کی شوٹنگ مشق کے بعد کیا گیا دلچسپ تبصرہ ہے، جو مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کا سبب بن گیا۔شاہد آفریدی اہلیہ کا نشانہ دیکھ کر مزاحیہ انداز میں یہ کہتے ہوئے داد دے رہے ہیں کہ ’یہی فائرنگ گھر پر بھی ہوتی ہے‘۔ سابق کپتان کا حسِ مزاح دیکھ کر صارفین سابق کپتان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔