راولپنڈی،جنرل ایوب کے بعد کسی حکمران نے کشمیر کی آزادی کے لئے سنجیدگی نہیں د کھائی ، برگیڈئیر ریٹائرڈ اقبال احمد خان
پہلے انگریز آرمی چیف جنرل گریسی غداری نہ کرتے تو آج کشمیر آزاد ہوتا ، نواز شریف کو پانچ فروری کے دن بھی وادی کشمیر میں موجود ہونے کے باوجود کلبھوشن کا نام لیکر بھارت کی مذمت کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، ْ پاکستان عوامی تحریک کی یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب سے رہنمائوں کا خطاب
پیر 5 فروری 2018 20:10
(جاری ہے)
مرکزی سیکرٹری اطلاعات، نور اللہ صدیقی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس امریکہ کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر میں 41 فیصد شہری ڈپریشن کے مرض کا شکار ہیں اور 1994 کے بعد خود کشی کے کیسز میں اڑھائی سو فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مزید کس انسانی المیے کا انتظار کر رہی ہی سہیل رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ نے کشمیر کاز کو قومی کاز لسٹ سے نکالا کشمیر کو پی ٹی وی کے قومی خبر نامے سے نکالا کشمیر کو سفارتی مہم سے نکالا اور اب کہتے پھرتے ہیں مجھے کیوں '' نکالا شہزاد رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جنگی جرائم کا نوٹس لیا جائے اور مقبوضہ وادی کے شہریوں کے انسانی حقوق کو بحال کیا جائے اور اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے۔ قاضی فیض الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایماندار اور غیرت مند وزیراعظم آئے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے لوٹ مار کی دولت بچانے کے لئے کشمیر سمیت قومی سلامتی کے امور کو نقصان پہنچایا۔ مظہر محمود علوی نے کہا کہ، مسئلہ کشمیر حل کروانا اقوم متحدہ کے ساتھ ساتھ برطانیہ، پاکستان اور بھارت کی بھی ذمہ داری ہے۔ برطانیہ کی وجہ سے مسئلہ کشمیر نے تنازع کی شکل اختیار کی تقسیم ہند کے موقع پر اکثریتی آبادی والے خطوں کو آزادی دینے کے اصول کا کشمیر کے خطے پر بھی اطلاق کردیا جاتا تو آج جنوبی ایشیاء جنگ کے دھانے پر نہ ہوتا۔چوہدری عرفان یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ کو دشمن کے پنجے سے آزاد کرائیں گے، امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے۔ شیخ آفتاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بزدلی چھوڑ دیں اور کشمیری عوام کے ساتھ خلوصِ نیت سے کھڑے ہوں۔اس موقع پر ملک فضل، طیب ضیاء، قاری ریاست چدھڑ اور دیگر نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملہ ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.