برطانیہ میں سرد ترین موسم کی وجہ سے درجہ حرارت منفی7تک گرگیا ،سڑکوں پر پھسلن سے زخمی ہونے کے واقعات کاانتباہ جاری
بدھ 7 فروری 2018 14:03
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے ماہر کریگ سنیل نے کہا کہ فروری کے پورے ہفتے کے دوران اس موسم سرما کا سرد ترین ہفتہ ثابت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ یہ سردترین ہفتہ ہوگا جس کے بعد خشک موسم بھی منتظر نظر آرہاہے۔ لیکن بہت سے مقامات پر اس ہفتے کے دوران برفباری بھی ہوگی۔
انھوں نے اس ہفتے کو موسم کا سرد ترین موسم قرار دیا تاہم کہاکہ برفباری کے اعتبار سے اس مرحلے پر کسی قسم کاخلل پڑنے کاخدشہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بعض سڑکوں اورریلویز کی سروسز متاثر ہوں گی اور سڑک پر بس اور ٹرین کے طویل سفر متاثر ہوسکتے ہیں اندرون ملک ایک سی3سینٹی میٹر تک برف پڑنے کاامکان ہے جبکہ 100میٹر سے اونچے پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیر سے منگل تک بارش اور زیادہ برفباری کابھی امکان ظاہر کیاہے اورکہاہے کہ سائوتھ ایسٹ میں برف نظر آسکتی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے ڈھکے ہوئے علاقوں میں درجہ حرارت 7درجہ سینٹی گریڈ رہنے جبکہ مڈ لینڈز اور ویلز میں زیادہ شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سائوتھ ویسٹ ،نارتھ انگلینڈ، شمالی آئر لینڈ ،نارتھ ویلز اورسکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں میں بھی مزید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔سنیل کاکہنا ہے کہ منگل کے دوران کم وبیش پورے برطانیہ میں برفباری کاامکان ہے لیکن مڈلینڈز، سائوتھ ویسٹ انگلینڈ اور دن کے آخری حصے میں سائوتھ ایسٹ انگلینڈ میں برف کے صرف چند گولے ہی نظر آئیں گے۔اس طرح بہت سے لوگ برف تو دیکھیں گے لیکن برف اتنی زیادہ نہیں ہوگی کہ وہ سنو مین بناسکیں۔منگل کی صبح شدید سردی کی لہر نظر آئے گی اور ویلز کے مغربی ساحل اور سائوتھ ویسٹ انگلینڈ میں درجہ حرات 5سی6درجہ سینٹی گریڈ تک گرجانے کا امکان ہے۔دوسری جانب برطانیہ کے مختلف حصوں میںراتوں رات درجہ حرارت انتہائی کم ہوجانے کے باعث برف باری کے بعد سفر میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔سائوتھ ایسٹ انگلینڈ میں M20موٹر وے پر یخ موسم کے نتیجے میں متعدد حادثات ہونے کے بعد پولیس نے ڈرائیوروں کو انتہائی احتیاط برتنے کا انتباہ کیا ہے۔ملک کے بڑے حصے میں ہفتے کے باقی دنوں کے لئے برف باری اور سڑکوں پر برف جمع ہونے کے لئییلو ویدر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ موسم سرما کیٹھنڈے ترین ہفتوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.