جمعہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا ،ْمحکمہ موسمیات

بدھ 7 فروری 2018 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور 9 فروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 فروری سے ہوائوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائیگا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے ،ْپیر اور منگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری ہوگی اورجمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور کوئٹہ اور قلات ڈویڑن میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار سے منگل تک کوہاٹ، مردان اور مالاکنڈ ڈویژن ،ْ پیر اور منگل کو گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں، اتوار سے بدھ تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری جب کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :