کراچی، مقامی عدالت نے بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا

بدھ 7 فروری 2018 18:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) مقامی عدالت نے بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پولیس نے کمسن بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں سرجانی سے گرفتار دو ملزمان زبیر اور سلمان کو پیش کیا. تفتیشی افسر نے ملزم سلمان کے بارے میں عدالت کو بتایا کہ ملزم نے چند دن قبل سرجانی کے علاقے میں 4 سالہ بچی کو دن دہاڑے رکشے میں زبردستی بھگانے کی کوشش کی،4 سالہ بچی کے شور مچانے پر وہ اغوا نہ کرسکا. تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت ملزمان سلمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا.دوسری جانب ضلع غربی کے فاضل مجسٹریٹ نے 7 سالہ بچی ثنا سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم زبیر کے جسمانی ریمانڈ میں تفتیشی افسر کی استدعا پر 2 روز کی مذید توسیع کردی۔

واضح رہے کہ گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :