جماعة الدعوہ کے بارے میں براہ راست امریکی احکامات کی مذمت کرتے ہیں،
حکومت پاکستان ، پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے علی الرغم امریکی احکامات پر عمل کر رہی ہے،عدلیہ جماعة الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کے خلاف بلاجواز بنائے گئے مقدمات کی سماعت کے بعد انہیں رہا کر چکی لیکن بزدل حکمران بھارت اور امریکہ کی خواہش پر جماعة الدعوہ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں، حکمرانوں کے بزدلانہ رویہ سے ملک کی آزادی اور خود مختاری کا مذاق اڑایا جارہاہے، حکومت طے کرے کہ امریکی احکامات پر عمل کرنا ہے یا قومی خود مختاری کو قائم رکھنا ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا بیان
جمعرات 15 فروری 2018 22:16
(جاری ہے)
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ایک طرف امریکہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ مسائل کے حل کی راہ میں رکاوٹ بناہوا ہے اور دوسری طرف حکومت پاکستان سے براہ راست پوچھ رہاہے کہ جماعة الدعوہ اور فلاح انسانیت پر پابندیاں لگائی گئی ہیں یا نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی اقدامات ہمارے ملکی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فلاح انسانیت فائونڈیشن تعلیم اور صحت کے میدان میں ناقابل فراموش خدمات سر انجام دے رہی ہے محض امریکہ اور بھارت کی خوشنودی کے لیے خدمت خلق کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے وسیع نیٹ ورک کو بند کردینا کہاں کی عقلمندی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران قومی مفادات کی بجائے امریکی اور بھارتی مفادات کی تکمیل کے ایجنڈے پر کاربند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے حکومت پاکستان کو جماعة الدعوہ کے بارے میں براہ راست احکامات دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاکستان ، پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے علی الرغم امریکی احکامات پر عمل کر رہی ہے ۔عدلیہ جماعة الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کے خلاف بلاجواز بنائے گئے مقدمات کی سماعت کے بعد انہیں رہا کر چکی ہے لیکن بزدل حکمران بھارت اور امریکہ کی خواہش پر جماعة الدعوہ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں ۔ حکمرانوں کے بزدلانہ رویہ سے ملک کی آزادی اور خود مختاری کا مذاق اڑایا جارہاہے ۔ حکومت طے کرے کہ امریکی احکامات پر عمل کرنا ہے یا قومی خود مختاری کو قائم رکھنا ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ خطے میں قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینا ضروری ہے ۔ ہمیں ادھر ادھر دیکھنے اور بھارت سے مرعوب ہونے اور امریکہ سے ڈرنے اور دبنے کی بجائے براہ راست اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے رجوع کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ ایک طرف پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہاہے اور دوسری طرف ملک میں عوام کی خدمت کرنے والی محب وطن اور پرامن تنظیموں پر پابندیاں لگانے اور ان کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات دیتے ہوئے ان پر عملدرآمد کی بھی نگرانی کر رہاہے ۔ سراج الحق نے کہاکہ ہمارے حکمران ملکی سلامتی اور قومی خود مختاری کو دائو پر لگا رہے ہیں ۔ عوام حکومت کے ایسے اقدامات کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.