وزیر داخلہ اور گورنر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، دو بچیوں سیمت 14 افراد ہلا ک، 15 زخمی ہو گئے

پیر 19 فروری 2018 16:10

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) میکسیکو میں وزیر داخلہ اور ریاست اوکساکا کے گورنر کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے نتیجہ میں دو بچیوں سیمت 14 افراد ہلا ک اور 15 زخمی ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں وزیر داخلہ اور گورنر دونوں محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو آنے والے 7.2 درجے شدت کے زلزلہ کے بعد متاثرہ علاقے کا دورہ کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی شہر سانتیاگو جیملٹ پیک میں ان کا یو ایچ۔ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران زمین سے محض 40 میٹر کی بلندی پر بے قابو ہو گر نیچے کھڑے ہجوم پر گر پڑا اور اس کے چلتے بلیڈز کی زد میں آکر 29 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ شدید زلزلے کے نتیجہ میں کسی کے ہلاک ہو زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :