تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے، مستقبل کا تعین کرنے کیلئے اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی،مریم اورنگزیب
آئین کو توڑنے اور ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والے پر کون فیصلہ کریگا نوازشریف ایک شخص کا نہیں سوچ،نظریئے اور جنون کا نام بن چکا ہے عوام نوازشریف کیخلاف فیصلے ہر جگہ نامنظور کررہی ہے، وقت آگیا ہمیں غلطیوں پررونا نہیں ،آگے بڑھنا ہے ، آج بچے بھی پوچھتے ہیں پارلیمان کو گالی دینے والا شخص کون ہی ،اداروں کی عزت آئین کی عزت ہے،یہ سوچ سب کی ہونی چاہئے،وزیر مملکت اطلاعات کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
منگل 20 فروری 2018 17:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ ہمارے سامنے ہے۔کیا ہم 70سال کی تاریخ کے بعد اسی طرح غلطیوں کیساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ غلطی تب بھی ہوئی جب سیاستدانوں پر بھینس چوری کے مقدمات بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 70سال کے بعد بھی اسی پارلیمان اور آئین کا مقدمہ پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا احترام اس لئے کرتے ہیں کہ وہ آئین اور قانون کی نگہبان ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت میری عزت،حرمت اور وقار کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہی فیصلے ہوتے رہے تو ہم آئندہ 70 سال بھی پارلیمان کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کا تعین کرنے کیلئے اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی،پارلیمان اس آئین کی خالق ہے جس سے تمام ادارے جنم لیتے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ کل یہ کہا گیا کہ ایک شخص کیلئے محاذ آرائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو نہیں حکومت کوسسیلین مافیا کہا جائے تو عوامی رائے کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت محض لودھرا ں میں الیکشن کا نام نہیں ہے۔پریس گیلری میں بیٹھے لوگ جو سوچتے اور چاہتے ہیں وہ لکھتے ہیں ،یہی جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو توڑنے اور ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والے پر کون فیصلہ کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی عزت اس وقت بحال ہوگی جب اس کی عزت محفوظ ہوگی۔نوازشریف ایک شخص کا نہیں سوچ،نظریئے اور جنون کا نام بن چکا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پشاور تا کراچی محمد نوازشریف کا جنون عوام پرطاری ہوچکا ہے۔نوازشریف نے ووٹ کی تقدس کی بات کرکے سب کو آپس میں جوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوچھتے ہیں کہ محمد نوازشریف کیوں کھٹکتا ہے،عوام نوازشریف کیخلاف فیصلے ہر جگہ نامنظور کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے پر تنقید میرا اور نوازشریف کا حق ہے،وقت آگیا ہے کہ ہمیں غلطیوں پررونا نہیں بلکہ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی عزت کو محفوظ کرنے کیلئے اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج بچے بھی پوچھتے ہیں کہ پارلیمان کو گالی دینے والا شخص کون ہی ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں تمام اداروں کی عزت کو پڑھایا جائے،جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کے بارے میں پڑھایا جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداروں کی عزت آئین کی عزت ہے،یہ سوچ سب کی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان عوام کا اصل چہرہ ہے،ملک کے کونے کونے میں عوام کے ووٹ کے تقدس کی آواز اٹھ رہی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی آواز آئین اور قانون کے مطابق ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی کمی کی نشاندہی
-
حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن: ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
-
اقوام متحدہ کے وفد کی رئوف حسن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
-
پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرمصدق ملک
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آئین قانون کی پاسداری کیلئے جہدوجہد چلتی رہے
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزارارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہرکردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.