پختون نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ماورائے عدالت قتل ،ملکی وحدت کیلئے نقصان دہ ہے، ایم ایس ایم کا احتجا جی مظاہرہ 5ویں روز بھی جاری
ہفتہ 24 فروری 2018 18:56
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی ، جنرل سیکرٹری خان بہادر ، انفارمیشن سیکرٹری شہاب الدین شہاب ، خان زیب سلارزئی ، خائستہ رحمٰن آتش رہنما پی ایس ایف ، راجہ طلحہ ، پی ایس ایف باجوڑ صدر سرتاج عزیز ، این وائی او ا صدر اابرار سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مظاہرین کا حکومت سے ہر صورت میں قاتلوں کے گرفتاری کا مطالبہ، ورنہ احتجاجی مظاہروں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی اب تک قاتلوں کی عدم گرفتاری سندھ حکومت کی ناکامی ہے،پختون نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ماورائے عدالت قتل پاکستان کی وحدت اور سالمیت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ روزانہ پختونوں کا قتل عام جاری ہے لاہور میں قتل کیے گئے دو نوجوانوں کے انکوائری ابھی تک مکمل نہیں ہوئی تھی کہ کراچی میں باجوڑ کے احمد شاہ کو قتل کردیا گیا جبکہ گذشتہ روز باجوڑ ایجنسی کے ایک اور نوجوان طالب علم احسان الدین کو تخت بھائی میں قتل کردیا گیا۔ پختونوں کا قتل عام بند کیا جائے بصورت دیگر تمام پختون قوم اسلام آباد سمیت ملک بھر میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع کردیگی۔ مقررین نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر سوموٹو ایکشن لیکر اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیں جو اس معاملے کی غیرجانبدار تحقیقات کرسکیں۔ مظاہرین نے چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا کہ آرمی چیف کہ اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لے کر قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بشکیک میں حالات معمول پر آ چکے ہیں، ایک سیاسی جماعت کرغزستان واقعہ کو غلط رنگ دے رہی ہے، ہلاکتوں کی جعلی تصاویر پھیلانے والے اللہ سے ڈریں، عطااللہ تارڑ
-
ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ
-
موجودہ حکمران اپنی جعلی مقبولیت کو عروج نہیں دے سکتے ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
گورنرسندھ کی دارلسکون ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مدر ڈے تقریب میں شرکت
-
بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں 2ارب 4کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
-
چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے بشارت بھٹی کی ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کیا
-
پنجاب کی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کریں گے،پیداواری لاگت کم ہوگی‘چوہدری شافع حسین
-
شہبازشریف (ن)لیگ کے قائم مقام صدر نامزد
-
حکومت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،مریم اورنگزیب
-
فیصل آباد،دوسری شادی کرنے پر خالہ زاد بھائی نے مشتعل افراد کے ہمراہ اینٹوں کے وارکرکے خالہ زاد بہن کے شوہرکو مارڈالا
-
فیصل آباد ، دیوارکے تنازعہ پر مشتعل ملزمان نے اینٹ مارکر ہمسائے کوموت کے گھاٹ اتاردیا
-
اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو سرخرو کیا ، ایک بار پھر پارٹی صدارت کیلئے آ رہے ہیں:ن لیگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.