
پنگریو میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100روپے فی کلو کم
فی کلوقیمت 250 روپے سے گھٹ کر150 روپے ہوگئی، قیمت کی کمی کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی دکانوں پر زبردست رش
منگل 27 فروری 2018 16:00
(جاری ہے)
قیمت کی کمی کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی دکانوں پر زبردست رش دیکھاجارہاہے ہے اور لوگ چکن کے حصول کے لیے امڈ پڑے ہیں پنگریو اور زیریں سندھ کے علاقوں میں سبزیوں کی قیمت میں زبردست اضافے کے باعث عوام یہ مہنگی سبزیاں استعمال کر کرکے عاجز آچکے تھے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک ہی روز میں سو روپے فی کلو کمی کا اعلان سنتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے مرغی کا گوشت خریدا بتایا جاتا ہے برائلر مرغی میں مہلک مرض پیدا ہونے کے خدشے اور چکن کی رسد وطلب میں ہونے والے فرق کے باعث برائلر کے گوشت کی قیمت میں زبردست کمی ہوئی ہے اور اس قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے گوشت کے ساتھ ساتھ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی واضح کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پولٹری فارمرز شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ انہیں برائلر کی قیمت کم ہونے کے باعث شدید معاشی نقصان پہنچا ہے اس حوالے سے فارمرز نے بتایا کہ پولٹری فارمنگ کے شعبے میں کوئی مستقل پالیسی نہیں بنائی گئی پولٹری فارمنگ کا کاروبارمکمل طور پر ارب پتی سیٹھوں اور کنٹرول شیڈ مالکان کے ہاتھ میں ہے انہیں جب چوزوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ مرغی کے ریٹ کم کر دیتے ہیں اور پھر بڑھا دیتے ہیں اس غیر یقینی صورتحال کے باعث چھوٹے فارمرز معاشی بد حالی کا شکار ہو گئے ہیں اگر فارمنگ کے شعبے کے لیے مستقل پالیسی بنا دی جائے تو عوام اور چھوٹے فارمرز دونوں کوفائدہ ہوگا اور پولٹری فارمنگ کا شعبہ جس سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے بھی دوبارہ عروج پکڑ لے گا.۔
مزید اہم خبریں
-
سوڈان میں حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، وولکر ترک کا انتباہ
-
دنیا کو شعبہ صحت میں شدید مالی بحران کا سامنا، ڈبلیو ایچ او
-
مشرق وسطیٰ کشیدگی: یو این چیف کا سفارتکاری اور امن کو موقع دینے کا مطالبہ
-
پناہ گزینوں کے عالمی دن نقل مکانی پر مجبور افراد سے یکجہتی پر زور
-
مون سون کے دوران کئی علاقوں میں 60 فیصد زائد بارشوں کا امکان
-
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی وائٹ ہاؤس میں دعوت تائید ہے کہ بھارت جنگ ہارچکا ہے
-
پاکستان نے دنیا میں سفارتی سطح پر بھی بھارت کیخلاف بیانیئے کی جنگ جیت لی ہے
-
غزہ: تیرہ سالہ عبدالرحمٰن کی کہانی جسے حصول خوارک میں گولیاں کھانی پڑیں
-
حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کا جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار
-
گزشتہ سال تین دہائیوں میں بچوں کے حقوق کی بدترین پامالی، یو این رپورٹ
-
ایک صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر دوسرے صوبے میں ایم ڈی کیٹ امتحان نہیں دے سکے گا
-
بزدل اسرائیل شکست کے بعد امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.