
پاکستان نے دنیا میں سفارتی سطح پر بھی بھارت کیخلاف بیانیئے کی جنگ جیت لی ہے
پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی، بھارت کو سندھو پر کسی بھی صورت ڈاکا نہیں مارنے دیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 20 جون 2025
23:29

(جاری ہے)
جنگ میں افواج پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز مار گرائے، بھارت ایک مہینے بعد مانا کہ ان کے جہاز گرے ہیں، بھارت نے پاکستان پردہشتگردی کا جھوٹا الزام لگا کر نہتے شہریوں کو شہید کیا، بھارت سمجھ رہا تھا بانی پی ٹی آئی دور کی طرح اب بھی پاکستان خاموش رہے گا، لیک یہ بھارت کی بھول تھی، پورے پاکستان نے متحد ہوکر ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اور امریکی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردارادا کرنے کو تیار ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کا خواہاں ہے، پاک بھارت جنگ کے خطرے کو ٹالنے میں امریکی کردار کو سرہاتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق حالیہ مثبت بیانات حوصلہ افزا ہیں۔ کے بیان سے پاکستان کی جنوبی ایشیا میں حوصلہ افزائی ہوئی۔ وزیراعظم نے ایران اور اسرائیل کشیدگی کے پرامن حل پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات ، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سے متعلق تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران دہشتگرد گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا بھی ذکر کیا۔ اس پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے درمیان ملاقات کو مثبت پیشرفت قرار دیا۔مزید اہم خبریں
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 190 ارب روپے جمع کرلئے
-
امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کی دوحہ میں دہشتگردی کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
4500 میگاواٹ کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے آئندہ سال آرسی سی ورکس شروع ہوجائیں گے
-
یاماہا موٹرز پاکستان کا ملک میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان
-
اسرائیل کا دوحہ میں جارحانہ اقدام بلاجواز اور قطر کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے
-
وزیر اعظم کی دوحہ پر حملے کی مذمت
-
پیرس میں مساجد کے باہر سؤروں کے نو سر پھینک دیے گئے
-
پاکستان اپنے کئی ملین شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ایمنسٹی
-
اسرائیل کی مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج ہوں گے، سعودی عرب کا انتباہ
-
سیلابی صورتحال کے باعث گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.