ایک صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر دوسرے صوبے میں ایم ڈی کیٹ امتحان نہیں دے سکے گا

بیرون ملک صرف سعودی دارالخلافہ ریاض میں سنٹر بنے گا ،ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری

جمعہ 20 جون 2025 22:20

ایک صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر دوسرے صوبے میں ایم ڈی کیٹ امتحان نہیں دے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایم ڈی کیٹ امتحان کے قواعد و ضوابط جاری ہوگئے ۔میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایف ایس سی میں کم از کم 65 فیصد نمبر لازمی ہیں ، ایم ڈی کیٹ میں صرف صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر امیدوار حصہ لے سکیں گے،ایک صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر دوسرے صوبے میں ایم ڈی کیٹ امتحان نہیں دے سکے گا،بیرون ملک صرف سعودی دارالخلافہ ریاض میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا سنٹر بنے گا ۔

(جاری ہے)

رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان نئے قواعدوضوابط کے تحت ہوگا ۔