
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی وائٹ ہاؤس میں دعوت تائید ہے کہ بھارت جنگ ہارچکا ہے
بھارت بتائے کہ شکست خوردہ قوم کے فیلڈ مارشل کوبھی بھلا دعوت دی جاتی ہے؟ بھارت پاکستان کو ٹیررستان کہتا ہے لیکن ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 20 جون 2025
23:45

(جاری ہے)
فیلڈ مارشل عاصم منیرکو وائٹ ہاؤس میں جنگ جیتنے کی مبارکباد دینے کیلئے دعوت دی گئی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی، پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی جنگ جیت لی، بھارت کیخلاف عظیم کامیابی پر فخر ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، جنگ میں شکست کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو دنیا میں بیانیہ میں شکست دے۔ لیکن دنیا میں بھارت کا بیانیہ بھی ہار گیا، پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی بھارت سے جنگ جیت لی ہے۔ جنگ میں افواج پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز مار گرائے، بھارت ایک مہینے بعد مانا کہ ان کے جہاز گرے ہیں، بھارت نے پاکستان پردہشتگردی کا جھوٹا الزام لگا کر نہتے شہریوں کو شہید کیا، بھارت سمجھ رہا تھا بانی پی ٹی آئی دور کی طرح اب بھی پاکستان خاموش رہے گا، لیک یہ بھارت کی بھول تھی، پورے پاکستان نے متحد ہوکر ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا۔ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اور امریکی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردارادا کرنے کو تیار ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کا خواہاں ہے، پاک بھارت جنگ کے خطرے کو ٹالنے میں امریکی کردار کو سرہاتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق حالیہ مثبت بیانات حوصلہ افزا ہیں۔ ان کے بیان سے پاکستان کی جنوبی ایشیا میں حوصلہ افزائی ہوئی۔ وزیراعظم نے ایران اور اسرائیل کشیدگی کے پرامن حل پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات ، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سے متعلق تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران دہشتگرد گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا بھی ذکر کیا۔ اس پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے درمیان ملاقات کو مثبت پیشرفت قرار دیا۔مزید اہم خبریں
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج
-
تباہ کن سیلاب، خدا کا عذاب یا انسانی کوتاہی؟
-
آئی ایم ایف سے 13 لاکھ ڈالرز ملنے کا امکان ہے، ٹیم ستمبر میں پاکستان آ رہی ہے
-
پنجاب پولیس کا سب سے بڑا پروموشن بورڈ، 406 افسران ترقی پا گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.