آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ہفتہ 3 مارچ 2018 12:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔تاہم ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،کوئٹہ،ژوب، قلات ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:دیر42 ، بالاکوٹ 37، کالام30، چراٹ26، مالم جبہ 24، کاکول،سیدوشریف 20، پٹن19، لوئیر دیر 18، چترال 13، پارہ چنار 10، میر کھانی 05، دروش 04، پشاور (ائیرپورٹ،سٹی 02)،کشمیر: گڑھی دوپٹہ43، مظفرآباد27،راولاکوٹ14، کوٹلی07، پنجاب، مری15، اسلام آباد(گولڑہ 09،زیروپوائنٹ 02)، ساہیوال04، راولپنڈی(شمس آباد، چکلالہ03)، ٹوبہ ٹیک سنگھ03، اوکاڑہ، شورکوٹ 02، بلوچستان:قلات 05، کوئٹہ (سمنگلی02، شیخ ماندہ01)،زیارت02، بارکھان پنجگور01، گلگت بلتستان:استور میں 04ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کالام میں02انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: پاراچنار اور کالام منفی02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :