پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سی پیک پرسیمینار کا انعقاد

پیر 5 مارچ 2018 20:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام شعبہ سیاسیات کے اشتراک سے ’چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اورگوادر پورٹ کی اہمیت‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر بریگیڈئیر (ر) نادر میرنے کلیدی لیکچر پیش کیا جبکہ ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید ، ڈاکٹر عبدالماجد ، فیکلٹی ممبران ، ایم فل/پی ایچ ڈی سکالرز اور طلبائو طالبات بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں بریگیڈئیر (ر) نادر میر نے کہا کہ گوادر پاکستان اور بلوچستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے اقتصادی ترقی کیلئے جیو گراگی اور ڈیموگرافی کے ملاپ کے تصور کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے جغرافیائی اور جیو۔

(جاری ہے)

پولیٹکل صورتحال کے پیش نظر چین، روس، سنٹرل ایشیا، خلیجی ریاستوں سمیت دنیا کے مختلف خطوں کے ساتھ روابط سے مستفید ہو گا۔

۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کے باعث پاکستان ابتدائی طور پر مغربی ایشیا، سنٹرل ایشیا اور چائنہ کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیو سٹریٹیجی مختلف خطوں کے ممالک کے ساتھ تعلقات پر مبنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے اور خطرات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا تاہم پاکستان ایک مضبوط ریاست کے طور پر ابھر کے سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں پاکستان کی معیشت امداد پر منحصر ہے تاہم پاکستان کو معاشی طور پر آزاد کرنے کے لئے پاکستان کو اپنے حدود اربع کا بھرپور استعمال کرنا چاہئے۔ سیمینار کے اختتام پر سوال جواب کی نشست ہوئی۔