ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 6 مارچ 2018 19:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا جبکہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی04، سکردو، استورمنفی02، ہنزہ منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :