125 سالہ تاریخ میں کوکا کولا پہلی بار شراب بنائے گی

بدھ 7 مارچ 2018 19:10

125 سالہ تاریخ میں کوکا کولا پہلی بار شراب بنائے گی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء)کولڈ ڈرنکس بنانے والی مشہور کمپنی کوکا کولا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار شراب بنائے گی۔کوکا کولا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جاپان میں الکوپوپ یا ذائقہ دار الکوحل بنائے گی۔ اعلان میں کہا گیا کہ کمپنی جاپان میں چو ہی کی مقبولیت کا فائدہ اٹھائے گی۔ ’چو ہی‘ ڈبے میں سپارکلنگ مشروب ہے جس میں مقامی شراب شوچو شامل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جاپان میں کوکا کولا کے ایک ایگزیکٹیو نے کہا کہ یہ مشروب بنانے کا مقصد چھونے پیماٹے پر مخصوص مارکیٹ کے لیے مشروب بنانا ہے۔کوکا کولا جاپان کے صدر جورج گرڈونو نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل کم الکوحل لیول والی مشروبات نہیں بنائیں لیکن اپنے مخصوص کاروبار سے باہر نکلنے کی یہ ایک کوشش ہے تاہم انھوں نے عندیہ دیا کہ عین ممکن ہے کہ یہ ڈرنک جاپان کے علاوہ کسی اور ملک میں متعارف نہ کی جائے۔