میٹا کا سپر انٹیلی جنس میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

منگل 15 جولائی 2025 12:03

میٹا کا  سپر انٹیلی جنس  میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری  کا منصوبہ
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں سپر انٹیلی جنس کے اپنے عزائم کو آگے بڑھانے کے لئے کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’تھریڈز‘‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ میٹا اے آئی شعبے میں سب سے بہترین اور باصلاحیت ٹیم تشکیل دے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سپر انٹیلی جنس تیارکرنے کیلئے کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے ۔سپر انٹیلی جنس ایک مفروضہ شدہ اے آئی سسٹم کو کہا جاتا ہے جو انسانی دماغ سے بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔مارک زکربرگ نے اس منصوبے کی حمایت کے لئے بڑے پیمانے پر ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا ۔