امریکی صدر کا نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان

منگل 15 جولائی 2025 21:54

امریکی صدر کا نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو جدید ترین ہتھیار فراہم ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہتھیاروں کا خرچ یورپی ممالک برداشت کریں گے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان 50 دن کے اندر امن معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا روس کے باقی ماندہ تجارتی شراکت داروں پر 100 فیصد ثانوی محصولات عائد کرے گا۔