سفارت کاری کا میدان کھلا ہے مگر جوابی کارروائی کے لیے بھی تیار ہیں، ایرانی صدر

ایران خطے کو غیر مستحکم کرنا نہیں چاہتا، مگر کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور تکلیف دہ جواب دیا جائے گا،گفتگو

منگل 15 جولائی 2025 15:00

سفارت کاری کا میدان کھلا ہے مگر جوابی کارروائی کے لیے بھی تیار ہیں، ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)ایرانی صدر مسعود بزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نئے امکانات کے دروازے کھولنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں ماضی کو تنقیدی نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہی"۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران کو بہتر مستقبل کی جانب لے جانے والی راہ امید کی ازسرنو تعمیر، سیکھنے اور تبدیلی کے لیے آمادگی اور ایک ایسا راستہ ہے جو ہم آہنگی، ہمدردی اور عقل و فہم پر مبنی ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران آج بھی سفارت کاری کے دروازے کھلے ہونے پر یقین رکھتا ہے اور اس پرامن راستے کو سنجیدگی سے اپنانا چاہتا ہے۔