امریکا، والد کا سر قلم کرکے یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر بدبخت بیٹے کو عمر قید

عدالت نے اس ہولناک جرم پر جسٹن موہن کو عمر قید کی سزا سنائی جس میں پیرول کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی

منگل 15 جولائی 2025 16:04

امریکا، والد کا سر قلم کرکے یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر بدبخت بیٹے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)امریکی ریاست پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ جسٹن موہن کو اپنے والد کے لرزہ خیز قتل پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 68 سالہ مائیکل موہن امریکی آرمی کور آف انجینئرز میں طویل عرصے سے خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی لاش 30 جنوری 2024 کو گھر کے باتھ روم سے برآمد کی۔

لاش کو گولی ماری گئی تھی جب کہ کے قریب ایک بڑی چھری اور خنجر بھی ملے۔ جس سے سر قلم کیا گیا تھا۔مائیکل موہن کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا بیٹا 33 سالہ جسٹن موہن تھا جس نے والد کے سفاکانہ قتل کی ویڈیو یوٹیوب پر ڈالی تھی۔اس ویڈیو میں بدبخت بیٹے نے حکومت مخالف نظریات کو فروغ دیا اور دیگر وفاقی اہلکاروں کو قتل کرنے کی ترغیب بھی دی۔

(جاری ہے)

ریاست پنسلوینیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی شخص کو ریاستی دہشت گردی کے قانون کے تحت قصوروار ٹھہرایا گیا ہو۔مقدمے کے دوران موہن جسٹن کی والدہ نے عدالت کو بتایا کہ بیٹے کے والد سے اچھا تعلق تھا لیکن گریجویشن کے بعد روزگار نہیں ملا جس کا وہ حکومت اور تعلیمی نظام کو ذمہ دار ٹھہراتا تھا۔موہن جسٹن نے دوران سماعت اعتراف کیا کہ اس نے اپنے والد کو قتل کیا، لیکن دعوی کیا کہ وہ انہیںشہری گرفتاری" کے تحت حراست میں لینا چاہتا تھا اور مزاحمت پر قتل ہوگیا۔

اس وضاحت کو پراسیکیوٹر ایڈورڈ لوکا نے مکملبکواس" قرار دیا۔عدالت میں موہن جسٹن کی بہن نے جذباتی بیان میں کہا کہ ان کا خاندان اپنے ہی بھائی کی طرف سے کیے گئے سوچے سمجھے اور ظالمانہ دھوکے سے شدید متاثر ہوا ہے۔عدالت نے اس ہولناک جرم پر جسٹن موہن کو عمر قید کی سزا سنائی جس میں پیرول کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔حکام نے اس فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلہ دوسروں کے لیے بھی ایک سخت پیغام ہوگا کہ نفرت انگیز نظریات کی بنیاد پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔