آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہی گا،محکمہ موسمیات

بدھ 7 مارچ 2018 20:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہی گا جبکہ ژوب ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم ڈی آئی خان، ڈی جی خان، فیصل آباد، ژوب، کوئٹہ، کوہاٹ ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام اور استور منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :