
تحریک پاکستان میں مادرِ ملت فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان، بیگم وقارالنساء نون کے کردار کو کون بھول سکتا ہے
ملالہ یوسف زئی، ارفع کریم، ثمینہ بیگ، شرمین عبید چنائے ، حدیقہ شبیر، انوشہ رحمان اور شازیہ پروین کے کارناموں سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگرہوا خاتون او ل بیگم محمودہ ممنون حسین کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہلال احمرویمن فورم کی تقریب سے خطاب
جمعرات 8 مارچ 2018 16:00
(جاری ہے)
تقریب میں خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔خاتون اول نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انھیں سازگار ماحول مہیا کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں جن میں خواتین کی پارلیمنٹ میں نمائندگی، سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ اور مقام کار پر ہراساں کیے جانے کے خلاف قانون سازی شامل ہے جسے دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عورت کو اسلام نے وہ حقوق اور احترام عطا کیا ہے، تاریخ میں جس کی مثال نہیں ملتی۔ اسلام میں نہ مرد و زن میں تفریق روا رکھی گئی اور نہ انھیں ایک دوسرے کے مقابل اورحریف کی حیثیت دی گئی ہے بلکہ اس کے برعکس مرد اور عورت کو ایک ہی گاڑی کے دو پہیے قرار دیاگیا جن کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے تو اس کے نتیجے میں ایک گھرانا جنت نظیر بن کر کامیاب اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بن جاتا ہے۔بیگم محمودہ ممنون نے کہا کہ عورت کی حیثیت سے خواتین کو اسلامی معاشرے میں جو حقوق اور مراعات حاصل ہیں، ان پر ہمیں فخر ہے لیکن اس کے ساتھ ہی خواتین پر ایک بھاری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے جس سے غفلت برتی گئی تو وہ نہ صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے شرمسار ہوں گی بلکہ اس کوتاہی سے معاشرہ بھی متاثر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی بنیادی ذمہ داری نئی نسل کی بہترین پرورش اور شاندار تربیت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین اگر دنیا کے قدم سے قدم ملاتے ہوئے اپنی دلچسپی کے مطابق کاروبار زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی مصروفِ عمل ہو جائیں تو یہ اور بھی اچھی بات ہوگی جس سے معاشرہ ترقی کرے گا اور زندگی کے مختلف میدانوں میں خواتین کی شرکت سے قومی ترقی کی رفتار بھی تیز ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین نے جدوجہد آزادی سے لے کر آمریت کے خاتمے تک بے شمار تحریکات میں اور تعلیمی اداروں سے لے کر کھیل کے میدانوں تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تحریک پاکستان میں مادرِ ملت فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان، بیگم وقارالنساء نون کے کردار کو کون بھول سکتا ہے ‘اسی طرح موجودہ دورمیں ملالہ یوسف زئی، ارفع کریم، ثمینہ بیگ، شرمین عبید چنائے ، حدیقہ شبیر، انوشہ رحمان اور شازیہ پروین وہ نام ہیں جن کے کارناموں سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگرہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے میدان میں بھی پاکستانی بچیوں کی کارکردگی کسی سے کم نہیں۔ یہ سب خواتین ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔خاتون اول نے کہا کہ خواتین کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے ہلال احمر کے ویمن فورم کی سرگرمیاں مثبت اور تعمیری ہیں جو پاکستانی خواتین کو ہماری تہذیبی روایت کے مطابق آگے بڑھنے کا موقع فراہم کریں گی۔ توقع ہے کہ یہ ادارہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خواتین کی ترقی اور بہبود کے لیے نئی مثالیں قائم کرے گا۔ تقریب سے ڈاکٹر سعید الٰہی ، چیئر مین انجمن ہلال احمراور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.