مئی تک آزاد حیثیت یا پارٹی سےالیکشن لڑنےکامعلوم ہوجائےگا،چوہدری نثار
پچھلےچند مہینوں سےجومعاملات چل رہے،ان کوخاموشی سے ہینڈل کیا،بہت ساری چیزوں کی وضاحت کا وقت آگیا،جلد وضاحت کروں گا۔ٹیکسلا میں پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 مارچ 2018 17:56
(جاری ہے)
لیکن اب ٹیکسلا سے میرا کوئی بھی رشتہ نہیں رہا۔حلقہ این اے 59سے الیکشن لڑوں گا لیکن مئی میں دوسرے حلقے سے الیکشن لڑنے کافیصلہ کروں گا۔
آج حلقے کے لوگوں سے مشاورت کرنے آیاہوں۔انہوں نے کہاکہ بطور وزیرداخلہ باگ دوڑ سنبھالی توویزہ کے حوالے سے شدید معاملات تھے۔کسی ملک کوویزہ دینے کاطریقہ کار تحریری ہونا چاہیے۔جتنی وہ ہم سے فیس لیتے ہیں اتنی ہی فیس ہم بھی ان سے لیں ۔طے کیا جوہمیں ویزہ دیں گے انہی کوہم ویزہ دیں گے۔میں دونوں تبدیلیاں کیں۔لیکن یہاں کچھ ایسی پالیسیاں بھی آئیں ۔اسلام آباد میں 400گھروں کے دروازے میں نے کھلوائے۔یہاں غیرقانونی لوگ رہائش پذیر تھے۔میرے وہ اقدامات جوبطوروزیرداخلہ اٹھائے ان کوکوئی چیلنج کرنا چاہتا ہے توفورم موجود ہے سامنا کروں گا۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ای سی ایل پالیسی 2013ء میں ہم لیکر آئے تھے۔پہلے میاں بیوی کاجھگڑا بھی ہوتا تھا نام ای سی ایل میں ڈلوا دیتے تھے۔میں نے نوازشریف یاکسی دوسرے کیس کی بات نہیں کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے معاملات میں پارٹی میں ڈسکس کرتاہوں۔اس میں کسی کوکوئی شک نہیں ہونی چاہیے کہ میں مسلم لیگ ن میں نہیں ہوں۔مئی تک معلوم ہوجائے گا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا یاپارٹی سے معلوم جائے گا۔چوہدری نثار نے کہاکہ ہم عام آدمی ہیں ۔میں مسلم لیگ ن میں ہوں ۔جومعاملات پچھلے چند مہینوں سے چل رہے ہیں۔خاموشی سے ہینڈل کیا۔کابینہ میں جانے سے معذرت کی۔حلقے تک محدود ہوگیا ، اور بچ کرکونے میں بیٹھ گیا ہوں۔تاہم بہت ساری چیزوں کی وضاحت کاوقت آگیا ہے جلد بتاؤں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.