وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مقدار 43330 فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی، محکمہ موسمیات

پولن الرجی کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

منگل 20 مارچ 2018 13:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار مزید بلند ہو گئی، سب سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں 43 ہزار 330 فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق منگل کو جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار سب سے زیادہ رہی جو ایچ ایٹ میں 43 ہزار 261، ای ایٹ میں 17 ہزار 809، جی سکس میں 14 ہزار 64 جبکہ ایف ٹین میں 6 ہزار 821 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ای ایٹ میں پولن کی مجموعی تعداد 17 ہزار 851، جی سکس میں 14 ہزار 175 اور ایف ٹین میں 6 ہزار 914 رہی۔ پولن کی مقدار بڑھنے سے پولن الرجی کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ طبی ماہرین نے الرجی کے متاثرین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عام لوگوں کی آگاہی کے لئے پولن سے متعلق معلومات باقاعدگی کے ساتھ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی معلومات جاری کی جاتی ہیں۔