عمران خان کی مشاورت کے بغیر نگران حکومت قبول نہیں،چیف جسٹس
جوڈیشل مارشل لاء لگائیں،شیخ رشید عبوری سیٹ اپ کیلئے تمام جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے ، ملک میں جان بوجھ کر کرنسی بحران پیدا کی جارہا ہے ، وزیراعظم کا دورہ امریکہ مشکوک ہے وہ چوری چوری امریکہ جا کر آنکھیں لڑرہے ہیں اگرکوئی چاہتا ہے کہ سپر پاور کی طاقت سے این آر او ہو جائے گا یہ اس کی بھول ہے، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ اس کے عوام ہی کریں گے مئی کے اختتام تک اسمبلی ٹوٹ جائیں گی اور صدر بھی ایک دو ماہ میں رخصت ہو جائیں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی پریس کانفرنس
بدھ 21 مارچ 2018 22:24
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ نوازشریف ملک میں یہ سوچ اور تاثر پیدا کررہے ہیں کہ ان کے چلے جانے سے معیشت تباہ ہو گئی ہے اور ملک میں کرنسی بحران پیدا ہورہا ہے ، پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور ہماری ایکسپورٹ20سے 30فیصد کم ہورہی ہے یہ سب حکومت جان بوجھ کر رہی ہے۔
ہمیں نوازشریف کے تاثر کو زائل کرنا ہوگا ، نوازشریف کے چلے جانے سے کوئی قیامت نہیں ٹوٹے گی کیونکہ قائد اعظم کے انتقال کے بعد بھی ملک آج تک چل رہا ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ملک میں90 دنوں کیلئے جوڈیشل مارشل لاء لگا کر الیکشن کرائے جائے اور الیکشن تک یہ نافذ رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ نگران حکومت صرف خورشید شاہ اور نوازشریف کی مشاورت سے نہیں بنے گی بلکہ اس میں تمام جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے اور عمران خان سے بھی مشاورت کی جائے اگران سے مشاورت نہ کی گئی تو ہم اس عبوری سیٹ کو قبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ مئی کے اختتام تک اسمبلی ٹوٹ جائیں گی اور صدر بھی ایک دو ماہ میں رخصت ہو جائیں گے ایسے میں صادق سنجرانی قائمقام صدر ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ کیس عدالتوں میں ہوں تو تنقید نہیں کرنی چاہیے نوازشریف عدالتوں پر کڑی تنقید کررہے ہیں وہ فیصلوں پر تنقید نہ کریں تاہم سیاسی محاذ پر بے شک وہ لڑیں اس بات کی انہیں اجازت ہے۔ حلقہ بندیاں کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں میری حدود نالہ لئی سے شروع ہو کر شکریال سے بھی آگے تک جاتی ہے اور پنڈی تاریخی شہر ہے اس لئے درست حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے سیاستدان کرپٹ نہیں ہیں حالانکہ چوہدری نثار علی خان میرے سخت سیاسی حریف ہیں مگر پھر بھی میں کہتا ہوں کہ وہ شخص کرپٹ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرا دو مرتبہ آڈٹ ہو چکا ہے مگرا کچھ نہیں نکلا، انہوں نے کہاکہ میں نے منی لانڈرنگ کی نہ پانامہ میں میرا نام آیا اور میں1974ء سے ٹیکس ادا کرتا آرہا ہوں میں نے کوئی کرپشن نہیں کیا ، تاہم میرا کیس عدالت میں ہے وہ جو بھی فیصلہ کرے گی اسے تسلیم کروں گا ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں ہے ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ مشکوک ہے وہ چھپ چھپ کر مل رہے ہیں شاہد خاقان عباسی بتائیں وہ سیکرٹری خارجہ کے بغیر دورے پر گئے اور وہ کس مشن پر گئے ہیں جس ملک کے وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں وزیرخزانہ فرار ہو جائے اس نظام کی کیا حالت ہو گی جوڈیشل مارشل لاء کے سوال پر شیخ رشید نے فوری یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میں نے جوڈیشل مارشل کی صرف بات کی ہے چیف جسٹس بے شک نہ لگائیں گے موجودہ بحرانوں اور کرپشن کا نوٹس لیں اور عبوری سیٹ کے حوالے سے بھی نوٹس لیں ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.