ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 28 مارچ 2018 18:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش استور10، گوپس 04، ہنزہ03، بگروٹ، گلگت 02، کالام02 اور میرکھانی میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور، تربت 45، شہید بینظیر آباد 44 اور مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :