ْفلاحی مرکز سکندر پور میں ماں بچہ صحت اور تندرستی کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 29 مارچ 2018 11:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی آفیسر سہیل عمران کی خصوصی ہدایت پر فلاحی مرکز سکندر پور میں ماں اور بچہ کی صحت اور تندرستی کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

خواتین شرکاء سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر سعدیہ شاہد نے زچہ و بچہ کی صحت کو لاحق خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈینگی، موسمی بخار، کھانسی، بچوں میں ڈائریا اور وبائی امراض سے بچائو کے طریقے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے تفصیلی مشاورت دی۔

انہوں نے مائوں کو کہا کہ اپنی اور بچوں بالخصوص نومولود بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ بہبود آبادی کے فلاحی مراکز اور سٹاف کے مشورو ں پر عمل کریں اور روزمرہ گھریلو امور میں صفائی کا خاص خیال رکھنے سے متعدد امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر فلاحی مرکز سکندر پور کی انچارج گل نسرین اور فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ حمید احمد عباسی بھی موجود تھے جنہوں نے سیمینار کے شرکاء کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔