ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 30 مارچ 2018 21:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 46، روہڑی، موہنجودڑو، چھور، جیکب آباد 45، حیدرآباد، دادو، لاڑکانہ ، تربت، مٹھی اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :