پاکستان عالم اسلام کا اہم ملک ہے، پاک سعودی تعلقات امت مسلمہ کے مفاد میں ہیں، سعودی سفیر نواب سید المالکی

پاکستان اور سعودی عرب مذہب اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ممالک نے ہمیشہ امت مسلمہ کیلئے مشترکہ موقف اختیار کیا مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی سعودی سفیر نواب سید المالکی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 2 اپریل 2018 18:29

پاکستان عالم اسلام کا اہم ملک ہے، پاک سعودی تعلقات امت مسلمہ کے مفاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مذہب اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ممالک نے ہمیشہ امت مسلمہ کیلئے مشترکہ موقف اختیار کیا جبکہ سعودی سفیر نواب سید المالکی نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا اہم ملک ہے، پاک سعودی تعلقات امت مسلمہ کے مفاد میں ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے سعودی عرب کے سفیر نواف سیدالمالکی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مذہب اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ممالک نے ہمیشہ امت مسلمہ کیلئے مشترکہ موقف اختیار کیا، سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستانی بھائیوں کی مدد کی۔ سعودی سفیر نواب سید المالکی نے کہا کہ پاک سعودی عرب تعلقات امت مسلمہ کے مفاد میں ہیں،پاکستان عالم اسلام کا اہم ملک ہے، پاکستانی عوام کی ترقی سعودی عرب کی ترجیح رہی ہے۔