آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا‘ محکمہ موسمیات

جمعہ 13 اپریل 2018 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، ڈی آئی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور، مٹھی43، شہید بینظیرآباد 42، رحیم یار خان، دادو، بدین، میرپورخاص، پڈعیدن اور تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :