مالی سال2019 کا ابتدائی جائزہ،پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ خسارے کا تخمینہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)کا 4.5فیصد ہو گا، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کے باعث معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی،ایشیائی ترقیاتی بنک کی سالانہ رپورٹ

پیر 16 اپریل 2018 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) مالی سال2019کے ابتدائی جائزہ میں پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ خسارے کا تخمینہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)کی4.5فیصد کے برابر لگایا گیا ہے،اقتصادی شرح نمو میں معمولی اضافہ کے باوجود چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کے باعث معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بنک کی سالانہ رپورٹ’’ایشیائی ترقیاتی جائزہ2018 ‘‘ میں کہا گیاہے کہ برآمدات میں بھرپور بحالی کے باوجود بڑے پیمانے پر درآمدات میں اضافے کے باعث تجارتی خسارہ بڑھا ہے ۔

ترسیلات زر اور تجارتی خسارہ میں روایتی توازن 3.4 فیصد بڑھا ہے جس کا حسابات جاریہ پر محدود اثر پڑا ہے۔سال کے ابتدائی عرصہ میں مجموعی مالیاتی انفلوز میں تقریبا 14 فیصد اضافہ ہوا۔ مالیاتی خلاء کو پر کرنے کے لئے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.9بلین ڈالر سے 12.2بلین ڈالر تک لانا ہوں گے۔برآمدات میں مالی سال 2018 کے 8 ماہ میں 12.2 فیصد اضافہ درکار ہو گا۔

متعلقہ عنوان :