اسرائیل کی ایران کو وارننگ

پیر 16 اپریل 2018 11:00

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ’دہشت گرد ریاست‘ کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھے ۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ انتباہ ایسے وقت میں دیا ہے جب مغربی طاقتوں نے شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے ردعمل کے طور پر شامی حکومت کی تین عسکری تنصیبات پر میزائل حملے کیے ہیں۔ نیتن یاہو نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی ’دہشت گرد ریاست‘ کو بھی جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھے۔ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ایرانی جنگجو شام میں بشار الاسد کی حامی افواج کو تعاون فراہم کر رہی ہیں تاہم ایران اس الزام کو مسترد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :