امرود کے پودے کیلئے زرخیزمیرازمین انتہائی موزوں ہے، زرعی ماہرین

پیر 16 اپریل 2018 11:10

قصور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امرود کا پودا ہرقسم کی زمین میں لگایاجاسکتاہے تاہم بہترین نتائج اوراچھی پیداوار کیلئے زرخیزمیرازمین انتہائی موزوں ہے لہذا باغبان لاڑکانہ صراحی‘سرخا‘ شرق پوری گولہ اور صدابہارنامی اقسام کے نئے پودے لگانے کا عمل وسط اپریل تک مکمل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باغبان امرود کا پودالگانے کیلئے زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں اور گوبرکی گلی سڑی کھادکا زیادہ استعمال کریں ۔ا نہوں نے کہا کہ ویسے تو امرود کی درجنوں اقسام زیرکاشت ہیں تاہم لاڑکانہ صراحی‘ سرخا‘ شرق پوری گولہ اور صدابہار اپنے ذائقے‘لذت اور خوبصو رتی میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امرود جہاں کھانے میں انتہائی لذیذہے وہیں یہ بہت سے جسمانی امراض میں بھی انتہائی موثر ثابت ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ امرودمیں شامل آئرن اور وٹامن کی وافرمقدار نزلہ ‘زکام ‘کھانسی ‘وائرل انفیکشن سے نجات دلاتی ہے۔