Live Updates

نوشہرہ ،عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

تمام سیاسی جماعتیں مورثی سیاست کر رہی ، پی ٹی آئی غریبوں ،مزدوروں ،طلبا کے امنگوں کی ترجمان ہے ،مظاہرین

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:39

نوشہرہ ،عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر و ایم پی اے میاں محمد عمر کاکاخیل ،ایم این اے ذوالفقار خان ،ساجد مشوانی ،اور دیگر کر رہے تھے مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی رہائی اور موجودہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر و ایم پی اے میاں محمد عمر کاکاخیل ،ایم این اے ذوالفقار خان سمیت دیگر نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیاسی بصیرت سے خوف زدہ ہیں کیونکہ پاکستان کی باقی تمام سیاسی جماعتیں مورثی سیاست کر رہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کے غریبوں ،مزدوروں اور طلبا کے امنگوں کی ترجمان سیاسی جماعت ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیر اعلی سہیل آفریدی مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتا ہے لیکن عمران خان نے ان کو وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب کر کے وزیر اعلی خیبرپختونخوا بنا دیا جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں میں بیٹی ،بیٹے اور داماد یا سمدی کو عہدوں سے نوازنے کی روایات ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستانی قوم کی خاطر قید و بند کی صوبتیں برداشت کر رہے ہیں وہ پاکستانی قوم کے نوجوانوں کو شعور دینے کی بات کر رہے ہیں وہ تعلیم ،صحت اور بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی کی بات کر رہے ہیں اس لیے وہ جیل میں ہے لیکن چور ڈاکو اور قومی مجرم اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہوکر ہمارے وزیراعظم ہوں گے اور اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے چاہے جس کیلیے کوئی بھی قربانی دینا پڑے ہم دریغ نہیں کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات