گورنرسندھ کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کومبارکباد

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:48

گورنرسندھ  کی  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ   کومبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے سہیل آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ خیبر پختونخواہ کی ترقی،عوامی خدمت اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :