بھارتی فورسزکشمیرمیں اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکتیں، بھارتی فوج کے سربراہ کا اعتراف شکست

پیر 16 اپریل 2018 12:03

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسزمقبوضہ کشمیر میںا پنا مقصد حاصل نہیں کرسکتیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اگر چہ بھارتی فوج کے سربراہ نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مجاہدین بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے اور قیام امن کیلئے مل بیٹھ کرکوئی راستہ نکالنا ہوگا ۔

یہ یہی جنرل بپن راوت ہیں جو بھارتی حکومت کو آج تک لالی پاپ دیتے رہا کہ وہ بہت جلد کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم کردیں گے اور وہ چین اور پاکستان کے ساتھ بیک وقت جنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔بپن راوت نے کہاکہ جموں وکشمیربالخصوص وادی میں امن وامان کی صورتحال بے قابویاابترنہیں ہے بلکہ اس میں کسی حدتک بگاڑیاتنائوپیداہواہے۔

(جاری ہے)

بپن راوت نے کہاکہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فورسزاور مجاہدین میں سے کسی کواپنی مطلوبہ منزل نہیں ملے گی۔

انہوں نے بندوق اورتشددکولاحاصل عمل قراردیتے ہوئے کہاکہ نہ بھارتی فورسزاورنہ ملی ٹنٹ اپنی منزل یامقصدحاصل کرسکتے ہیں بلکہ کشمیرمیں قیام امن کیلئے مل بیٹھ کرکوئی راستہ نکالناپڑے گا۔جنرل راوت نے کہاکہ یہی ایک راستہ ہے جوہم سب کوکامیابی کی جانب لے سکتاہے۔جنرل بپن راوت نے کشمیریت کے احیائے نوکی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ سب لوگ ملکرکام کریں توکشمیریت کوپھرسے عام کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :