سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کرنے والے پاکستانی، چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات حاصل ہوں گی

پیر 16 اپریل 2018 12:03

سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کرنے والے پاکستانی، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کرنے والے پاکستانی ،چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات حاصل ہوں گی۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کرنے والے پاکستانی، چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات حاصل کریں گے۔

انہوں نے بتایاکہ تمام زونز میں پاکستان کی مقامی صنعت کو بھی فوقیت دی جائے گی اورحکومت پاکستان نے چین کے کاروباری اداروں سمیت دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کی ترغیب کے لئے ایک پالیسی پیکج تیار کیا ہے۔رعایتی پیکج میں خصوصی اقتصادی زونز میں تنصیب کے لئے پاکستان درآمد کی جانے والی مشینری اور پلانٹ پر تمام کسٹم ڈیوٹیاں اور ٹیکسوں سے ایک مرتبہ چھوٹ شامل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ خصوصی اقتصادی زونز میں رشکئی خیبرپختونخوا ، ڈھابے جی سندھ، بلوچستان میں بوستان انڈسٹریل زون، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد، گلگت میں مقپونداس، اسلام آباد میں آئی سی ٹی ماڈل، سندھ میں پورٹ قاسم ، فاٹا اور میرپور آزاد کشمیر میں مہمند ماربل سٹی شامل ہیں۔ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت قائم صنعتی پارکس میں گیس ، بجلی ، پانی و دیگر سہولتیں اور کام کے دوران سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ ہر ایک زون میں پاکستانی لیبر لاز لاگوں ہوں گے اور کام کرنے والے افراد کے لئے وہاں پر ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :